لاہور( این این آئی)چین کی ونڈ ٹربائن بنانے والی نامور کمپنی نے مقامی ونڈ پاور پلانٹس کے تکنیکی مسائل کے حل کیلئے پاکستان میں بھی فیکٹری قائم کر لی جو پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی فیکٹری ہے ۔ گولڈ وِنڈ کارپوریشن کے بزنس ڈویلپمنٹ مینیجر مرزا عمر کے مطابق یہ کمپنی سندھ میں قائم کی گئی ہے اور اس کا مقصد ونڈ ڈویلپرز کے لیے شپنگ میں تاخیر اور اخراجات کو کم کرنا ہے ۔فیکٹری میں ریجنل ونڈ پاور پلانٹس کے لیے ٹیکنالوجی اور افرادی قوت دونوں میسر ہوں گے ۔