سندھ حکومت کے  دس کلو آٹے کا تھیلا اسٹالوں  سے غائب 


ٹنڈوآدم (نامہ نگار) ٹنڈوآدم محکمہ فوڈ نے وزیراعلی سندھ کے احکامات ردی کی ٹوکری میں ڈال دیئے۔ شہر بھر سے سستے آٹے کے اسٹال نایاب۔ شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں محکمہ فوڈ نے وزیراعلی سندھ کے احکامات ردی کے ٹوکری میں ڈال دئیے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے دس کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے کلو اعلان کے بعد ٹنڈوآدم میں سستے آٹے کے اسٹال نایاب ہو چکے ہیں شہری سستا آٹے کے اسٹال تلاش کرتے نظر آنے لگے ،شہر بھر میں کہیں بھی سستے آٹے کے اسٹال کہیںبھی موجود نہیں فلورز ملز اور آٹا چکی مالکان نے من مانے ریٹ پر فروخت کر رہے ہیں جبکہ شہر بھر میں آٹا کے نرخ 110 سے 120 روپے تک فروخت جاری ہے سماجی تنظیموں نے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے سستے آٹے کے اسٹال کے حوالے سے اعلان کردہ دس کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے مقرر کیا تھا پر محکمہ فوڈ نے وزیر اعلی سندھ کے احکامات ہی ردی کی ٹوکری کی نظر کردئیے ہیں جبکہ شہر بھر میں آٹا چکی مالکان اور ملز مالکان من مانے ریٹ پر مہنگے داموں آٹے کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں لہذا ڈی سی سانگھڑ وزیر اعلی سندھ کے اعلان کردہ نرخ پر شہر بھر میں سستے آٹے کے اسٹال فی الفور لگوانے کے احکامات پر عمل درآمد کروائیں۔

ای پیپر دی نیشن