لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا کہ حکومت اور سٹیٹ بینک صرف وضاحتیں پیش نہ کرے بلکہ انتہا ئی نا گزیر خام مال کی ایل سیز کھولنے میں راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔مختلف اداروں کی رپورٹس کے مطابق زرمبادلہ ذخائر گزشتہ ایک سال میں 10 ارب 79 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 6 ارب 71 کروڑ ڈالر اور4 ماہ میں ترسیلات زر 8.6 فیصد کمی سے 9.9 ارب ڈالر رہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان کو ڈالر زکی قلت کا سامنا ہے ان فلوز کم ہیں اور آﺅٹ فلوز زیادہ ہیں،سٹیٹ بینک نے درآمدات کم کرنے کیلئے کچھ اشیا ءکی درآمد پر پابندیاں لگائی ہیں جو صرف 15 فیصد درآمدات کو کور کرتی ہیں لیکن اس فیصلے کی آڑ میں پاکستان کی صنعتوں کو چلانے والے انتہائی ناگزیر خام مال کی درآمد میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ حکومت کے بلند و بانگ دعوﺅں کے باوجود آج بھی ڈالرز کی غیر قانونی خرید و فروخت اورسمگلنگ جاری ہے۔ حکومت موجودہ حالات میں صرف ڈالرز مارکیٹ میں لانے والوں کیلئے غیر معمولی اسکیم کا اعلان کرے اور اس پر مراعات کا اعلان کیا جائے۔
حکومت، سٹیٹ بنک خام مال کی ایل سیز کھولیں، امانت بشیر
Dec 15, 2022