پولیس کی زیادتیوں کے خلاف  خواتین کا احتجاج 


شہدادپور (نامہ نگار )شہدادپور پولیس کی زیادتیوں کے خلاف دیہاتی خواتین کا پریس کلب شہدادپور کے سامنے احتجاجی انصاف کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب گاؤں بچل باگرانی کی رہائشی خواتین مسمات مومل،مسمات آمینہ،مسمات عزیزن باگرانی نے بچوں کے ہمراہ پریس کلب شہدادپور کے سامنے شہدادپور پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے گاوں میں بااثر افراد کچی شراب فروخت کررہے ہیں جن سے پولیس بھتہ لیتی ہے۔منع کرنے پر ہوٹل پر مزدوری کرنے والے ہمارے نوجوان میر محمد کو گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے۔ہمیں اس سے ملنے بھی نہیں دے رہے ہیں رہائی کیلئے بھاری رشوت طلب کی جارہی ہے۔ہم مزدور اور غریب لوگ کہا سے ان کو پیسے لاکر دے اپنے بچوں کا پیٹ پالے۔انھوں نے بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ گرفتار نوجوان کو رہا کرکے ہمیں انصاف دلوایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن