سکھر(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کے پاکستان کو آگے جانے دیں پولیس ڈاکوؤں کو پکڑیں، شہریوں کو نہیں، پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کررہی تھی، اس وقت ڈاکو بچے کیساتھ زیادتی کررہے تھے، پولیس صرف سیاسی مخالفین پر مقدمات درج کررہی ہے، اپنا کام کریں جو پولیس کی ذمیداری ہے،اتنی غلامی نہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کے سندھ پولیس تباہ ہوچکا ہے سندھ کا امن تباہ ہوچکا ہے، سندھ پولیس صرف نوکری بچانے میں لگی ہوئی ہے ملک اب ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، اعظم سواتی ہماری پارٹی کا بڑا سرمایہ ہیں، افسوس ہے بھٹائی، سچل، قلندر،کی دھرتی پر کے پی کے کا بزرگ شہری قید ہے میں سندھ کی جانب سے اعظم سواتی اور خاندان کی جانب سے معذرت کرتا ہوں، سندھ سے تمام بے بنیاد مقدمات کو خارج کیا جائے، ہم چاہتے ہیں ملک کو آگے بڑھنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کے دوروں پر 1 ارب 35 کروڑ خرچ ہوئے لیکن سفارتی عملے کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں بلاول صاحب سندھ کا بھی دورہ کرلیں، یہ پیسہ سیلاب متاثرین کو دیتے تو امداد ہوجاتی۔
پولیس صرف سیاسی مخالفین پر مقدمات درج کررہی ہے، حلیم عادل شیخ
Dec 15, 2022