لاڑکانہ تعلیمی بورڈ نے گیارہویں  جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

Dec 15, 2022


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، کنٹرولر تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے مطابق گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں لاڑکانہ ڈویژن کے پانچ اضلاع لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ سمیت ضلع دادو کے دو تحصیلوں خیرپور ناتھن شاہ اور مہر سے تعلق رکھنے والے 38355 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 31462 امیدوار کامیاب، 913 فیل، 754 امیدواروں کو کاپی کرکے 73 امیدواروں کے نتائج روک دیئے گئے، اسی طرح پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 26051 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 21829 امیدوار کامیاب اور 577 فیل ہوئے جبکہ 490 امیدواروں کو کاپی کیس کرکے 56 امیدواروں کے نتائج نامکمل کاغذات، فیس کی عدم ادائیگی سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر روک دیے گئے، پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 10563 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 8253 امیدوار کامیاب اور 243 فیل ہوئے جبکہ 189 امیدواروں کو کاپی کیس کرکے 9 امیدواروں کے نتائج روک دیے گئے، کمپیوٹر گروپ کے امتحانات میں 53 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 34 امیدوار کامیاب ہوئے اور 3 امیدواروں کے پرچے نامکمل ہونے کی وجہ سے نتائج روک دیا دیئے گئے، کامرس گروپ کے امتحانات میں 374 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 331 امیدوار کامیاب اور 21 فیل ہوئے جبکہ 8 امیدواروں کو کاپی کیس کیا گیا،  ہیومینیٹیز کے ریگولر گروپ کے امتحانات میں 529 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 392 امیدوار کامیاب اور 51 فیل ہوئے جبکہ 23 امیدواروں کو کاپی کیس اور ایک امیدوار کا نتیجہ روک دیا گیا، ہیومینیٹیز پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 785 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 623 امیدوار کامیاب اور 21 فیل ہوئے جبکہ 44 امیدواروں کو کاپی کیس کرکے 4 امیدواروں کے نتائج روک دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں