صفائی کیلئے جدید مکینیکل سویپنگ مشینوں کو بروئے کار لایا جائے: ڈپٹی کمشنر


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) جھاڑو سے دھول مٹی اڑانے کے بجائے شہر میں صفائی ستھرائی کے لیے جدید دور کی مکینیکل سویپنگ مشینوں کو بروئے کار لایا جائے تاکہ سموگ آلودگی کا خاتمہ، اخراجات میں کمی لائی جا سکے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو خود مختار بنانے اور اپنے ذرائع آمدن خود پیدا کرنے کے لیے جامع پلان تیار کیا جائے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر و چیئرپرسن سائرہ عمر نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر صفدرحسین، بورڈ ممبران چودھری افتخار احمد گجر، سعید احمد تاج، وقاص انور، ڈاکٹر تسنیم اختر، نمائندہ لوکل گورنمنٹ پنجاب قمر ذیشان، کمپنی سیکرٹری خرم شہزاد، چیف فنانشل آفیسر اظہر عباس چیمہ، سنیئر مینجر آپریشنز عامر مشتاق، منیجر پروکیورمنٹ احمد خورشید مرزا، منیجر ورکشاپ سلمان سمیت دیگر شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن