گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لٹیروں انگریزوں کے حواریوں نے کنگال کر دیا،ریاست مدینہ کے قیام کے لئے کوششیں کرنیوالی ہر پارٹی کے ساتھ ہم چلنے کے لئے تیار ہیں آئندہ الیکشن میں ہم بھرپور حصہ لیں گئے،چوروں لٹیروں ٹھگوں اور لبرل مافیا کیخلاف بھرپور جدوجہد کی جائے گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک دفاع اسلام و پاکستان علامہ ہشام الہی ظہیر نے گوجرانوالہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ضلعی امیر ڈاکٹر عبدالرحمن پن،حکیم ثاقب،سعید بھٹی ،اعجاز علوی و دیگر مقامی راہنما بھی موجود تھے ،علامہ ہشام کا کہنا تھا کہ عرصہ 30سال سے ایک سیاسی پارٹی کے ساتھ مصلحت کی سیاست پسند نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ عوام مذہبی جماعتوں کی غیر واضح اور مبہم سیاسی پالیسیوں کی وجہ سے متنفر ہوچکے ہیںاسی وجہ سے مذہبی اکثریت عوام بھی دیگر سیاسی جماعتوں کاساتھ دینے پر مجبور ہیں ہماری سیاسی پالیسی آزاد ہوگی نفاذ اسلام ہی ہمارا ایجنڈا ہے پنجاب کے پانچ ڈویژن ہمارا ٹارگٹ ہیں،ہم ہر بیرونی و اندرونی ایجنڈے کی مخالفت کریں گئے ، عرصہ75سال سے عوام کو سہانے خواب دکھا کر بیرونی ایجنڈے کو پورا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں اور ملک کو کنگال کر دیا ہے اور عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیںہم پاکستان اور اسلام کی ہی بات کریں گئے اور اسی کے تحفظ کے ملک بھر میں عوامی شعور اجاگر کریں گئے۔، نفاذ اسلام سے ہی ہمارا ملک ترقی کرے گا اور ترقی و انصاف کا بول بالا ہو گا،دریں اثنا انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری رکنیت سازی مہم جاری ہے ہماری تحریک کا ہر پاکستانی ممبر بن سکتا ہے۔