گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی نا ئب امیر جما عت اسلا می لیا قت بلوچ اور صوبا ئی امیر جا و ید قصو ری نے کہا کہ الیکشن میں سیاسی لٹیروں کا خاتمہ عوام ووٹ کی طاقت سے کریں گے،جماعت اسلامی قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترازو نشان پر بھرپور حصہ لے گی، ملک بھر میں ورکرز کنونشن کا شیڈول طے کردیا گیاہے،سیاستدانوں کی جائیدادیں باہر، بچے باہر، علاج باہر مگر حکمرانی پاکستان پر ہے، ملک میں تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے سیاسی،معاشی اور سماجی دہشت گردی مسلط کی ہے،ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے بزرگ رہنما جماعت اسلا می سید عصمت شاہ کی یا د میں تعزیتی ریفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی امیر مظہر اقبا ل رندھا وا، سابق امیر ڈاکٹر عبید اللہ گو ہر ، حافظ محسن زبیر،قاری معین الدین دیگر مقررین نے بھی خطا ب کیا ۔ تعزیتی ریفرنس میں ضلعی جنر ل سیکر ٹری ڈاکٹر احسا ن اللہ عثما نی، ضلعی نائب امیر حافظ غلا م مصطفی ،نائب امیر محمدکاشف سجیل ، حافظ ضیا الحق جماعت اسلامی گوجرانوالہ کے ذمہ داران اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔