قومی آرچری چمیپئن شب کا آج سے آغاز واپڈا اعزاز کا دفاع کرے گی

Dec 15, 2022


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)نویں نیشنل آرچری چیمپئن شپ آج کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے سبزہ ذار پرڈیزائن کئے گئے آرچری ایرینا میں شروع ہو رہی ہے ،جس میں شرکت کے لئے ملک 
بھر سے بہترین اور مشاق تیر انداز کراچی پہنچ چکے ہیں جن کے درمیان دلچسپ مقابلوں کی امید کی جا رہی ہے۔جدید ترین اسکورنگ سسٹم کے تحت کھیلی جانے والی ملک کی سب سے بڑی آرچری چیمپئن شپ کے لئے 70 میٹرز پر مشتمل بہترین آرچری ایرینا سائنٹفک انداز میںتیار کیا گیا ہے جہاں پر تیر اندازوں کو ہوا کی ہلکی لہروں تک کا بخوبی علم ہو سکے گا۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیر نگرانی اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل آرچری چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب آج سہ پہر تین بجے منعقد ہو گی ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈ منسٹریٹر کراچی سیف الرحمان ہونگے جو ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے دفاعی چیمپئن واپڈ ا سمیت تمام محکمہ جاتی اور صوبائی ٹیمیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔مجموعی طور پر 12 ٹیموں کے تیر انداز آئندہ چار روز تک ایکشن میں نظر آئیں گے ۔70میٹرز پر مشتمل چیمپئن شپ کے ابتدائی دو روز کوالیفائنگ راﺅنڈ ہونگے جبکہ فائنل راﺅنڈز ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے ۔ایونٹ میں میزبان سندھ کی دو ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔

مزیدخبریں