سنگا پور (اے پی پی)عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ ایک بار پھر کمی کا شکار ہو گئے جس کی وجہ کروڈ کے امریکی ذخائر میں بڑا اضافہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔نیویارک کنٹریکٹ کے تحت میں بدھ کو سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج کے مارننگ ٹریڈ میں برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 38 سینٹ کی کمی کے ساتھ 80.30 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔
جبکہ ڈبلیو ٹی آئی(ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کروڈ کی سپلائی 30 سینٹ کی کمی کے ساتھ 75.09 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔امریکن پٹرولیئم انسٹی ٹیوٹ نے یو ایس کروڈ انونٹریز میں 9گزشتہ ہفتے کا ذخیرہ بڑھ کر 7.8 ملین بیرل کروڈ بتایا گیا ہے جبکہ رائٹرز اینالسٹ پول میں اس ذخیرہ میں 3.6 ملین بیرل کمی آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
.تےل سستا