شجاع آباد عبداللہ چوک کا رہائشی کھادڈیلر کو اہل خانہ سمیت یرغمال بنا کر 12 تولے سونا‘ 18 لاکھ نقدی لوٹ لی گئی‘ پولیس کے خلاف مظاہرہ


ملتان‘ شجاع آباد(نمائندہ خصوصی‘ تحصیل رپورٹر) ملتان میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوو¿ں نے گھنٹہ گھر کے قریب بیرون ملک سے آنے والے سے 50 ہزار ریال چھین لئے۔ شجاع آباد میں اہل خانہ کو یرغمال بن کر کھاد ڈیلر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا۔ متاثرین کا شدید احتجاج۔ ذرائع کے مطابق ضلع وہاڑی کے علاقے چوک میتلا چک نمبر 139کا رہائشی عبداللہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا ہے تین سال بعد پاکستان آیا گزشتہ روز صبح کے وقت ملتان ایئرپورٹ سے اپنے گھر کیری ڈبے پر اپنی فیملی کے ہمراہ چوک میتلا جا رہا تھا اچانک گھنٹہ گھر چوک کے قریب ایک گاڑی پر سوار پولیس وردی میں 2 ڈاکو نے کیری ڈبہ کو روک کر اسلحہ کے زور پر سامان کی تلاشی لی بیگ میں موجود 50 ہزار سعودی ریال چھین لیے اور مزاحمت پر بٹ مار کر زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔ شجاع آباد عبداللہ چوک کا رہائشی کھادڈیلر رانا نصیر احمد اپنے فیملی کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ رات کی تاریکی میں درجنوں مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر کھادڈ یلر رانا نصیر احمد سمیت پوری فیملی کو ایک کمرے میں بند کرکے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس سے بچے خواتین خوف میں مبتلا ہوگئے اہل خانہ نے پولیس کو15پر فوری کال کی لیکن پولیس دوگھنٹے تاخیر سے پہنچی ڈاکو کئی گھنٹے لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہوگئے ڈاکو جاتے ہوئے گھر سے12تولہ طلائی زیورات18لاکھ روپے نقدی لے گئے کھاد ڈیلر رانا نصیر نے اہل علاقہ کے ہمراہ تھانہ سٹی پولیس تاخیر سے پہنچے پر مین چوک عبداللہ چوک بلاک کردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی سعید بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرہ بازی بھی کی کئی گھنٹے روڑ بلاک رہنے کے بعد ایس ایچ او تھانہ سٹی نے مظاہرین سے کامیاب مذکرات کئے جس سے مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔ شہریوں نے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
ڈکیتیاں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...