رہائشی کالونیوں میں کمرشل تعمیرات کی روک تھام کےلئے اقدامات کا آغاز

Dec 15, 2022


ملتان( نمائندہ خصوصی) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ارباب اختیار نے ایم ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں رہاشی کالونیوں میں کمرشل تعمیرات کی روک تھام کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت اقدامات شروع کر دیے ہیں ،اس ضمن میں رہاشی اور کمرشل ایریا میں غیر قانونی پلازوں شاپنگ سینٹرز اور دکانوں کی تعمیر کرنے والے مالکان کے ساتھ ساتھ ان غیر قانونی تعمیرات کرانے میں بھر پور معاونت کرنے والے ایم ڈی اے کے بلڈنگ انسپکٹرز سائٹ انسپکٹرز کے خلاف بھی بھرپور ایکشن لیا جا رہا ہے اس سلسلے میں ایم ڈی اے کے شعبہ اربن و ٹاو¿ن پلاننگ سے منسلک بارہ سے زائد بلڈنگ اور سائٹ انسپکٹرز میں سے بیشتر کی ذمہ داریاں تبدیل کر کے انکی جگہ نئے بھرتی کیے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر ، اسٹنٹ ڈائریکٹر کو ایم ڈی اے کے مذکورہ شعبوں میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ ایم ڈی اے کے قوانین کے تحت ہی ہاو¿سنگ سکیموں ، لینڈ سب ڈویڑن اور کمرشل پلازوں ، شاپنگ سینٹرز ، مارکیٹوں میں تعمیرات کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ماڈرن تیکنیک کے زریعے بھی ایم ڈی اے کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ کرپشن کی روک تھام میں بھی مد لی جا رہی ہے اس نئی ماڈرن تیکنیک کے زریعے تمام ہاو¿سنگ سکیموں،لینڈ سب ڈویڑنوں اور کمرشل زون میں تعمیر کیے جانے والے پلازوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے علاو¿ہ لیگل برانچ کے تمام کیسز کا ریکارڈ بھی اکٹھا کر لیا گیا ہے تاکہ ایم ڈی اے کے عدالتوں میں زیر التواءکیس کو بروقت پر سو کر کے جلد نمٹایا جائے علاوہ ازیں آرکیٹیکٹ کے شعبے کو بھی اس ماڈرن پالیسی کے تحت آسان بنا دیا گیاہے تاکہ گھروں اور پلازوں کی تعمیر میں نقشہ بنوانے اور پاس کروانے میں عوام کو پریشانی نہ اٹھانا پڑے۔
 اقدامات کا آغاز

مزیدخبریں