ملتان میں سوئی گیس کی 18 گھنٹے تک بندش‘ شہری سراپا احتجاج


ملتان (سماجی رپورٹر) ملتان اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،24 گھنٹوں میں سے 18 گھنٹے سوئی گیس غائب ۔شہریوں کا احتجاج،اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ملتان اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گھریلو صارفین اور شہریوں کےلیے درد سر بن کر رہ گئے۔24 گھنٹوں میں سے صرف 6 گھنٹے سوئی گیس شہر کے بعض علاقوں میں ہوتی ہے جس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔جس سے اتنے کم پریشر پر کھانا پکانا مشکل ہے۔محکمہ سو ئی گیس کی بے حسی پر بھی شہری نوحہ خواں ہیں کہ محکمہ کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تک جاری نہیں کیا گیا۔جس سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ بار بار احتجاج اور تحریری درخواستوں کے کوئی شنوائی نہ ہوئی۔جس پر سوءگیس صارفین اور شہریوں نے ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے سوئی گیس اعلی حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
گیس بندش

ای پیپر دی نیشن