ملتان ( خصوصی رپورٹر ) ویمن یونیورسٹی میں جاری تین روزہ میتھ کانفرنس ’’’’پائیدار مستقبل کیلئے میتھ کا کردار‘‘اختتام پذیر ہوگئی آخری روز مقررین کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد تعلیم کے لئے پائیدار ترقی کے فلسفے کا جائزہ لینا تھا خاص طور پر ریاضی کی تعلیم پر معیاری پائیدار ترقی کے نفاذ کے لئے تعلیم ایک کلیدی عنصر ہے۔ ریاضی سائنس کے دوسرے شعبوں کی کلید ہے۔ یہ کانفرنس پائیدار ترقی کے لئے تعلیم کی اہمیت، علم کے فلسفہ اور نفسیاتی مطالعہ، ہنر، مسائل، تناظر، اور قدر کو پائیدار ترقی کے ایک اہم پہلو کو سامنے لائے گی۔ چیلنجوں سے نمٹنے اور دونوں ممالک میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ریاضی کے علوم کے بارے میں وسیع تر عالمی بیداری بہت ضروری ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں ریاضی ایک کلیدی عنصر ہے اس موقع پر اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھی۔
پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں ریاضی کلیدی عنصر: ماہرین
Dec 15, 2022