ملکی حالات مخدوش‘ معاشی ایمرجنسی نافذ کی جائے: فائق شاہ

Dec 15, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے انتباہ کیا ہے ہے کہ ملک انتہائی مخدوش معاشی حالات کا شکار ہے فوراً معاشی ایمرجنسی نافذ کر کے تمام ادارے مل کر فیصلہ کریں کہ ملک کو کس طرف لے جانا ہے ، محمد فائق شاہ نے کہا کہ تازہ سروے رپورٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک مہینے میں تیس فیصد مہنگائی اور بڑھ گئی اور ساٹھ فیصد لوگ انتہائی مخدوش حالات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں