ملتان (وقائع نگار خصوصی) ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ساؤتھ ریجن منیر حسین چوپڑا نے چارج سنبھالتے ہی ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے جنوبی پنجاب میں آپریشنز ٹیموں کو بھرپور کارروائیوں کا ٹاسک دے دیا اور آپریشن ٹیموں کو ہدایت کی کہ ملاوٹ جیسے گھناؤنے دھندے کو جڑ سے اکھاڑنا فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے خوراک کے نام پر انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والے عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔