بورے والا(تحصیل رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگار) کے مطابق 247/ ای بی میں محمد ارشد آرائیں کے بیٹے اور بیٹی کی شادی میں مہندی کی تقریب تھی اسکا بھانجا نوید اسلم اپنے بیٹے 12 سالہ احزم نوید کے ہمراہ موجود تھا کہ اسی دوران محمد غفران،محمد شعیب جموں،محمد سنی وغیرہ بھی آگئے جنکے ساتھ رشتہ کے لین دین کا تنازعہ تھا جنہوں نے فائرنگ شروع کردی جسکی زد میں آکر 12 سالہ احزم نوید سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی چل بسا ملزمان فرار ہوگئے۔ گگومنڈی پولیس نے مقتول کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دو ملزمان غفران اور شعیب کو گرفتار کر لیا۔
فائرنگ
ملزمان کی فائرنگ، مہندی کی تقریب میںشریک لڑکازد میں آکر چل بسا
Dec 15, 2022