نشتر میں اہم مشینری خراب آپریشن کیلئے مریضوں کو لمبی تاریخیں، زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں


ملتان(شاہدحمید بھٹہ) نشتر ہسپتال ملتان کے نیورو سرجری آپریشن تھیٹر میں دماغ کی رسولی نکالنے، ریڑھ کی ہڈی اور دےگر پےچیدہ امراض کے آپریشن میں استعمال ہونے والی اہم مشینوں کی بندش کے باعث پےچیدہ امراض کے آ پریشن کا سلسلہ رک گیا ہے اور جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال میں صرف معمولی نوعےت کے آپریشن کیے جا رہے ہیں جس سے اس خطہ کے غریب عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔پیچےدہ امراض کے مریضوں کو تین تین ماہ کا ٹائم دینے کے باعث غریب مریضوں کی زندگےاں داﺅ پر لگ گئی ہیں ۔ ہسپتال کے آپرےشن تھےٹر میں دماغ کی رسولی نکالنے کے لیے استعمال ہونے والیCUSA مشےن جو دماغ کی رسولی نکالنے کے ساتھ ساتھ بلیڈننگ کو بھی کنٹرول کرتی ہے 6 ماہ سے خراب پڑی ہوئی ہے اسی طرح ریڑھ کی ہڈی کے آ پریشن کے دوران ڈسک کی ڈائرےکشن دےکھنے کے لیے استعمال ہونے والی مشین سی آرم مشین ، دماغ کے آپریشن کے دوران نازک وینز کو دیکھنے کے لیے استعمال ہونے والی مائیکروسکوپ اور اےنڈو سکوپ مشےن بھی خراب پڑی ہے جس سے پےچیدہ امراض کے اآپریشن کا سلسلہ رک گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں نشتر ہسپتال انتظامےہ کو وارڈ انتظامیہ نے متعدد مرتبہ اآگا ہ کیا ہے لےکن انتظامےہ نے تاحال اس اہم مسئلہ کو حل نہیں کیا ہے ۔نشتر ہسپتال نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ بلوچستان سے آنے والے مریضوں کو صحت کی سہولےات فراہم کر رہا ہے اور اس خطہ کے غریب مریضوں کی آخری امےد کی کرن ہے جہاں پر سہولےات کے فقدان کے باعث غریب مریضوں کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئی ہیں ۔نشتر ہسپتال کے نیورو سرجری اآپریشن تھیٹر میں انتہائی اہم مشینوں کی بندش کے سلسلہ میں جب وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفےسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپرےشن تھیٹر کی اہم مشینوں کی بندش کا معاملہ میرے نوٹس میں ابھی آپ کے توسط سے آیا ہے اس سلسلہ میں نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر زاہد حسین کو آفس بلایا ہے او ر انھیں ہدایت کی ہے کہ وہ آپریشن تھیٹر کی خراب مشینوں کے بارے میں تفصیل فراہم کریں جلد اس اہم مسئلہ کو حل کر لیا جائے گا۔
نشتر مشینری خراب
 

ای پیپر دی نیشن