لیڈیز کلب خانیوال کا اجلاس  سرگرمیاں بڑھانے کی ضرورت پر زور


خانیوال(خبر نگار)لیڈیز کلب کا اجلاس زیر صدارت جنرل سیکرٹری وممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد منعقد ہوا  جس میں خواتین ممبران نے شرکت کی۔مسزشاہدہ احمد نے کہا کہ کورونا کے باعث کلب کی ورکنگ اور سرگرمیاں متاثر رہیں ممبران خصوصی توجہ دیں اور لیڈیز کلب کی سرگرمیوں اور اس کی ورکنگ کو  بڑھانے کے لئے اپنا بھرپور رول ادا کریں اجلاس میں ڈاکٹر سلطانہ مصدق ، ڈاکٹر عابدہ ظفر ، مسز ڈاکٹر شفیق الرحمن مسز میاں حنان کمبوہ ، نزہت انتصار ،مسز سہلاضوبی ، ڈاکٹر کوثر خاور گل ، مسز نادیہ عرفان ، مسز ڈاکٹر شبیر مغل، مسز زہرا ، نسرین سعید نے کلب کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں ۔

ای پیپر دی نیشن