گردآوری ایپ اپ ڈیٹ نہ ہونے سے کھاد کے حصول میں مشکلات


 جہانیاں(نمائندہ نوائے وقت )ڈیجیٹل گردآوری ایپ اپ ڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکار کھاد سے محروم، افسران کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود کاشتکار کھاد نہ ملنے پر ذلیل و خوار ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے بعد کاشتکار کی کاشت کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا گیا تو کاشتکاروں کی بڑی تعداد کا ڈیجیٹل ایپ میں اندراج ہی نہ کیا گیااور کاشتکاروں کی کاشت ایپ میں درج ہونے سے رہ گئی ڈیجیٹل گردآوری میں اسے درج کیا گیا تو اسے اپ ڈیٹ نہ کیا گیاجس کے بعد کھاد کی فراہمی کے لیے کاشتکار کی بذریعہ ڈیجیٹل گردآوری تصدیق کی جانے لگی تو کاشتکاروں نے شدید احتجاج کیا اور جہانیاں کے کاشتکاروں کے مطالبہ پر ان کے نام تو درج کر لیے گئے مگر گردآوری ایپ میں کاشتکاروں کی کاشت اپ ڈیٹ نہ کی گئی ہے۔ محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ ایپ اپ ڈیٹ کرنا محکمہ ریونیو کا کام ہے اور محکمہ ریونیو غفلت کا مظاہرہ کر رہا ہے کاشتکاروں نے ایپ فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کاشتکار کھاد حاصل کرکے گندم کی فصل کے لیے استعمال کرسکیں۔
گردآوری 

ای پیپر دی نیشن