ملتان‘بہاول پور ( خبر نگار خصوصی ‘بیورو رپورٹ) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹرفیصل ظہور کا لودھراں اور بہاولپور کا دورہ،سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کا معائنہ کیا اورتحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فصلوں کی پیداوار اور ایکسپورٹ میں اضافہ کیلئے زرعی تحقیقاتی لیبارٹریاں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔ ان لیبارٹریوں میں تکنیکی و سائنسی امور سمیت آپریشنل سرگرمیاں بین الاقوامی معیار کے مطابق عمل میں لائی جا ئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان لیبارٹریوں میں ایسا نظام وضع کیا جائے جس کے تحت پرائیویٹ زرعی سیکٹر اور عام کسانوں کو ان لیبارٹریوں سے مختلف قسم کے تجزیے کروانے میں باآسانی سہولیات میسر ہوں۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کو تحقیقاتی لیبارٹریوں کے معیار، مٹی وپانی کے مختلف تجزیوں کی سہولیات اور ان کی فیسوں بارے بریفنگ بھی دی گئی۔بعد ازاں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹر فیصل ظہور نے بہاولپو میں محکمہ زراعت کے مختلف شعبہ جات کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ربیع فصلات کی ضرورت کیلئے تمام کھادیں وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ ۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سے جعلی و ملاوٹ شدہ زرعی زہروں و کھادوں کے مکمل خاتمے تک بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہاانہوں نے کہا کہ زرعی مداخل کی کوالٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام پیسٹی سائیڈز و فرٹیلائزر دکانوں اوروئیر ہاو¿سزسے بلامتیاز سیمپل لئے جائیں۔
سیکرٹری زراعت
سیکرٹری زرااعت کا لودھراں‘بہاولپور کا دورہ، ٹیسٹنگ لیبارٹری کا معائنہ
Dec 15, 2022