اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)امریکی حکومت کے مالی اعانت سے سندھ کے پسماندہ و دوردراز علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے نئے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے مشن ڈائریکٹرریڈ ایشلیمن اور سندھ کی وزیر برائے صحت و آبادی ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے نئے صحت پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کے تحت نئی خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور نوزائیدہ بچوں سمیت دیگر بچوں کو صحت کی دیکھ بھال و علاج معالج کی معیاری خدمات فراہم کی جائیں گی۔ بلڈنگ ہیلتھ فیملیزایکٹوٹی(BHFA) پروگرام کے تحت سندھ اور خیبرپختونخواہ میں بنیادی صحت کے نظام کو وسیع اور بہتر بنانے کا کام کیا جائیگا۔ اس مقصد کیلئے امریکی حکومت کیجانب سے 4 کروڑ ڈالرز کے فنڈز جاری کیئے جاچکے ہیں۔ اس سرگرمی سے پاکستان میں رضاکارانہ خاندانی منصوبہ بندی (FP)، ذہنی صحت، ماں اور نومولود بچوں سمیت دیگر بچوں کی صحت کی دیکھ بھال اور طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے مدد حاصل ہوگی۔ مشن ڈائریکٹر ریڈ ایشلیمن نے کہا کہ "امریکا کی جانب سے حکومت سندھ کیے ساتھ طویل اور تاریخی شراکتداری کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم یو ایس ایڈ اس شراکتداری کو مزید مستحکم بنانے کا عزم رکھتی ہے، اس حوالے سے ہماری شراکتداری کو بنیادی ورثہ کی حیثیت حاصل ہے۔ اس شراکتداری میں ہم نے عوام الناس کی زندگیوں کو محفوظ اور مزید بہتر بنانے کیلئے مشترکہ مقاصد کا تبادلہ کیا ہے۔ سندھ کے وزیر برائے محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے یو ایس ایڈ کے ذریعے امریکی حکومت کے تعاون کو سراہا۔
امریکی حکومت کی مالی اعانت سے سندھ کے پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح
Dec 15, 2022