پی اے سی کا پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں خلاف قواعد بھرتیوں کا نوٹس 


اسلام آباد(نا مہ نگار)پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں خلاف قواعد بھرتیوں کا نوٹس لے لیا۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کی سربراہی میں ہوا جس میں کمیٹی نے پیسکو میں قواعد کے خلاف بھرتیوں کا نوٹس لیا۔چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ پیسکو میں صرف ایک وزیر اور وزیراعلیٰ کو خوش کرنے کیلئے بھرتیاں کی گئیں، اشتہار میں1350 آسامیاں تھیں اور پیسکو میں صرف ضلع سوات سے 1300 سو افراد کو بھرتی کیا گیا،خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کے شہریوں کا کیا قصور ہے۔انہوں نے کہا کہ پیسکو میں حال ہی میں 5 ہزار 487 بھرتیاں کی گئی اور 2605 کو خلاف قانون ملازمتیں فراہم کی گئیں، وزارت کی رپورٹ میں بھی صاف لکھا ہے کہ بے ضابطگی ہوئی اور اس بھرتی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔پی اے سی نے بھرتیاں کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والوں کو نکالنے اور پیسکو کی تمام خالی آسامیوں پرفوری طورپرمیرٹ پربھرتیاں کرنے کا حکم دیا۔پی اے سی نے بھرتیاں کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والوں کو نکالنے اور پیسکو کی تمام خالی آسامیوں پرفوری طورپرمیرٹ پربھرتیاں کرنے کا حکم دیا۔
پی اے سی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...