اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بی آئی ایس پی کے 290 کنٹیجنٹ ملازمین کی تعیناتی کی مدت 89 ایام سے بڑھا کر ایک سال کر دی گئی۔ دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے لئے پلاٹ کی مد میں معاوضہ منظوری دے دی ۔گریڈ 1سے 8 تک کے ملازمین کے لئے 20لاکھ، گریڈ 9 سے 16 کے لئے 50لاکھ، گریڈ 17 اور اوپر کے ملازمین کیلئے 70لاکھ روپے کی منظوری دے دی ،75 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی گریڈ 17 سے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ،تین اے پی ایس کی گریڈ 16 سے پی ایس گریڈ 17 میں ترقیاں8 یو ڈی سی گریڈ 11 سے بطور اسسٹنٹ گریڈ 15 میں ترقیاں42ڈرائیور اور ڈی آرز کو سئینیر سکیل-5 میں ترقیاں دی گئی۔بی آئی ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کو سی پی فنڈ، ایمپلائز بینوولنٹ فنڈ اور گروپ لائف انشورنس سکیموں میں شمولیت کی منظوری بھی دی۔ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کی پر غور و خوض کے لئے ایچ آر کمیٹی کا اجلاس 16دسمبر ہو گا ۔
مراعات اعلان
بی آئی ایس پی بورڈ کی جانب سے ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان
Dec 15, 2022