اسلام آباد(صلا ح الدین خان ) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مشہور بڑی کمپنیاں، گوگل، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر، یو ٹیوب انسٹا گرام،واٹس ایپ ایمو ودیگر اب پاکستان میںبھی اپنے دفاتر، برانچیں قائم کریں گی جس کی بدولت پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، آئی ٹی کا ریونیو بڑھے گا،سوشل میڈےا پر اسلامی تعلیمات کے خلاف ، منافرت پر مبنی ناپسندیدہ مواد کو ختم ےا کنٹرول کےا جاسکے گاڈیٹا شیرنگ سے یہ کمپنےاں لاکھوں ڈالرز کما رہی تھیں، معاملہ اس وقت شرو ع ہا جب سٹیٹ بینک نے ان کی پاکستان میں سروس روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت وہ واجب الادا ٹیکس جمع کروائیں بصورت دیگر ان کی سروسز کو پاکستان میں بلاک کردےا جائے گا۔جس پر گوگل، فیس بک،یوٹیوب کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے کمپنےاں رجسٹرڈ کرانے کے لیئے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پاکستان (ایس ای سی پی ) سے رابطہ کرتے ہوئے کمپنی رجسٹریشن کے لیئے درخواستیں جمع کروائی ہیں ، پاکستان سے جب کوئی کلپ، نیز، ٹیک ٹاک لوڈ کےا جاتا تواس کو سرچ کرنے والوں فالورز کی بدولت یہ کمپنےاں بھاری رقم کما رہی تھیں پاکستان میں ان کی رجسٹریشن کے بعد کلپ، ٹک ٹاک کے مالک کو ڈائریکٹ رقم اس کے اکاونٹ کے زریعے مل جاےا کرے گی ۔
دفاتر
فیس بک، ٹک ٹاک‘ ٹوئٹر، یو ٹیوب ،انسٹا گرام پاکستان میں دفاتر قائم کرینگی
Dec 15, 2022