نیپرا کی کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2روپے 45پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری


 اسلام آباد(نا مہ نگار)نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 2روپے 45پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کے اکتوبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 45پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 1روپے 88پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 30نومبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس میں 2.45روپے فی یونٹ کمی کی منظوری کی گئی۔نیپرا کے مطابق اس کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا جب کہ لائف لائن صارفین،300یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
 کمی منظوری

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...