فخر زمان نے بیٹنگ پریکٹس شروع کردی


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق کرکٹر فخر زمان کا لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب جاری ہے، ان کا ری ہیب 3 ہفتے مزید جاری رہے گا۔واضح رہے کہ فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوئے تھے، ان کو گھٹنے کے ساتھ بیک انجری کا بھی سامنا ہے۔فخرزمان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ میں بھی ری ہیب میں حصہ لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...