اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے: رانا تنویر حسین

Dec 15, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے بدھ کو یہاں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے وزیر کو کمیشن کی گزشتہ20 سال کی کارکردگی، ملک کے اعلی تعلیم کے شعبے کو درپیش مختلف چیلنجز اور اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ اجلاس میں ایچ ای سی کی سینئر انتظامیہ نے شرکت کی۔ بریفنگ میں2002 ءمیں ایچ ای سی کے قیام سے لے کر اب تک کی کارکردگی کا جائزہ شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کے اداروں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور جو بھی ادارہ معیار کے معیارات کی خلاف ورزی کرے اسے تمام بنیادی تقاضوں کو پورا کرنے کا سختی سے مشورہ دیا جائے۔
رانا تنویر حسین

مزیدخبریں