کانگو: سیلاب سے ہلاکتیں 141 ہو گئیںئی گا¶ں صفحہ ہستی سے مٹ گئے

Dec 15, 2022


کنشاسا (نوائے وقت رپورٹ) افریقی ملک کانگو میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 141 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔ دارالحکومت کا بندرگاہ سے رابطہ کٹ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ دارالحکومت کے رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ زیادہ تر جانی اور مالی نقصان نشیبی علاقوں میں ہوا جہاں سیلابی ریلے سے ایک ہزار کے قریب گھر تباہ جب کہ کئی گا¶ں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کانگو سیلاب

مزیدخبریں