کلبرگی سٹیشن کو سبز رنگ مسلمانوں کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا، زعفرانی کیا جائے، ہندو جاگرن ویدک، دھرنا دیدیا، نعرے 


لکھنو (اے پی پی+ این این آئی) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کی ایک عدالت نے متعصبانہ فیصلہ دیتے ہوئے مسلم صحافی ذاکر علی تیاگی کو ان کے خلاف 2020ءمیں درج کئے گئے گائے ذبح کرنے کے ایک مقدمے میں انہیں تین ماہ کے لیے ضلع بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ذاکر تیاگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پولیس ان کے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حکم کو اعلی عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ذاکر ملت ٹائمز کے علاوہ دی نیوز کلک سے وابستہ ہیں۔ ادھر بھارتی ریاست کرناٹک کے کلبرگی ریلوے سٹیشن پر سبز رنگ کئے جانے کے خلاف ہندوتوا تنظیموں نے زبردست احتجاج کیا اور ریلوے حکام کو فوری طورپر سبز رنگ ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوںکو خوش کرنے کے لیے ریلوے سٹیشن پر سبز رنگ کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا تنظیموں کے کارکنوں نے کلبرگی ریلوے سٹیشن کی دیواروں پر سبز رنگ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلوے حکام کو خبردار کیا تھا کہ اگر 15دن میں سبز رنگ کونہ ہٹایا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے اور ریلوے سٹیشن کو زعفرانی رنگ سے رنگ دیا جائے گا۔ ہندوتوا تنظیم ہندو جاگرن ویدک کے کارکنوں نے ریلوے سٹیشن کے احاطے میں دھرنا دیا اور افسروں کے خلاف نعرے لگائے۔ انتظامیہ نے مجبور ہوکر سٹیشن کا رنگ سفید سے تبدیل کر دیا۔
ریلوے سٹیشن رنگ

ای پیپر دی نیشن