صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا عمل جاری ہے: عبدالقادر پٹیل


اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا عمل جاری ہے،ڈاکٹروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کی گلکت بلتستان میں نئی شاخ کھول رہے ہیں، وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اب انہیں اپنے مسائل کے حل کیلئے اسلام آباد نہیں آنا پڑے گا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کی گلکت بلتستان میں نئی شاخ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے مسائل اب ان کے اپنی دہلیز پر حل ہوں گے۔
عبدالقادر پٹیل 

ای پیپر دی نیشن