عمران خان آج ویڈیو لنک پر طلباءسے خطاب کرینگے‘ ارکان اسمبلی کی ملاقات


لاہور (نیوز رپورٹر) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے رحیم یار خان اور ڈیرہ غازیخان کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔ سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کی آئندہ کی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔دریں اثناءعمران خان آج جمعرات دن 12 بجے ملک بھر میں طلبہ و طالبات سے مخاطب ہونگے‘ عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک ملک کے تمام صوبوں میں دکھایا جائے گا۔ عمران خان کے خطاب کا موضوع ”قوم کی تعمیرو ترقی میں طلباءکا کردار“ ہو گا۔
عمران/ خطاب
 

ای پیپر دی نیشن