پی ڈی ایم ٹولہ آئندہ انتخابات میں عبرتناک شکست کیلئے تیار رہے: عمر چیمہ 


لاہور (نیوز رپورٹر) مشیرِ داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے نے نیب کے پر کاٹ دیئے ہیں۔ پی ڈی ایم مافیا جی بھر کر ملک کو لوٹے؛ اب کوئی ادارہ پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قومی خزانے میں خاطر خواہ رقم چھوڑ کر گئے جبکہ پی ڈی ایم حکومت نے صرف اپنے اربوں کے کیسز معاف کروائے اور ملک کو تباہ کر دیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو اقتدار سے بیدخل نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ پی ڈی ایم ٹولہ آئندہ انتخابات میں عبرتناک شکست کیلئے تیار رہے۔
عمر چیمہ

ای پیپر دی نیشن