عمران حملہ کیس، یاسمین راشد سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما¶ں کے بیان قلمبند 

Dec 15, 2022


لاہور (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقات پی ٹی آئی کی خاتون صوبائی وزیر سمیت تین رہنما¶ں کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ سربراہ جے آئی ٹی غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں سی سی پی او آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، زبیر خان نیازی اور عمر فاروق نے بیان ریکارڈ کرائے۔ جے آئی ٹی میں شامل افسروں نے تینوں سے مختلف سوالات بھی کئے۔ ذرائع جے آئی ٹی کا مزید کہنا ہے کہ دیگر رہنما¶ں کو بلوانے کیلئے جے آئی ٹی دوبارہ خط لکھے گی اور اس کیس کی تفتیش کو جلد از مکمل کرکے رپورٹ حکومت کو بھجوائی جائے گی۔
جے آئی ٹی

مزیدخبریں