چترال: امریکی شہری کا 1 لاکھ  5 ہزار ڈالر میں مارخور کا شکار


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) چترال میں امریکی شہری نے محکمہ جنگلی حیات خیبر پی کے کو ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر کے پرمٹ پر 45 انچ لمبے سینگوں والے مارخور کا شکار کر لیا۔

 امریکی شہری نے چترال شہر کے نواحی گاﺅں شاشا کنزروینسی میں 9 سالہ مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے جو اس سال کا پہلا شکا تھا جس کی سینگوں کا سائز 45 انچ تھا۔ امریکی شکاری مسٹر کلیمپر ٹوڈکیون نے ٹرافی ہنڈنگ کیلئے ایک لاکھ پانچ ہزار امریکی ڈالر یعنی (2 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار روپے) کے عوض محکمہ جنگلی حیات خیبر پی کے سے پرمٹ حاصل کیا تھا۔
مارخور شکار

ای پیپر دی نیشن