شیخوپورہ: غیرملکی کرنسی کا لین دین‘ ایف آئی اے کا چھاپہ‘ ایک ملزم گرفتار


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے شیخوپورہ کے ہمایوں بازار میں غیر ملکی کرنسی کے لین دین کا کاروبار کرنے والوں کا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے20لاکھ روپے کی رقم برآمد کی۔ ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہمایوں بازار میں عرصہ دراز سے غیر ملکی کرنسی کا مکروہ دھندہ جاری تھا۔ چھاپہ سے چند منٹ قبل 2افراد دکان سے رفوچکر ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملک میں ڈالروں کے غائب ہو جانے کے بعد ایف آئی اے کی ٹیموں نے ضلع بھر میں غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیراتنگ کرتے ہوئے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

چھاپہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...