ٹرانس جینڈر ایکٹ، ایاز صادق کے خلاف مقدمہ کی درخواست پولیس سے رپورٹ طلب

Dec 15, 2022


لاہور (خبر نگار) ایڈیشل اینڈ سیشن جج محمود اعظم نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کے معاملے میں لیگی رہنماءسردار ایاز صادق کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر 22 دسمبر تک پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔
 درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سردار ایاز صادق نے ٹرانسجینڈر بل پیش کر کے ہمارے مذہب کو ٹھیس پہنچائی، استدعا ہے کہ عدالت سردار ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
رپورٹ طلب

مزیدخبریں