لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ پبلک فگر شخصیت کو لو گ اپنی ذاتی جاگیر سمجھتے ہوئے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ دل ٹوٹتا رہتا ہے، یہ ٹوٹنے کی چیز ہے، ٹوٹتا ہے پھر جڑ جاتا ہے، پھر ٹوٹ جاتا ہے۔ گلوکارہ نے خود کو بورننگ انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی عام لڑکیوں جیسی ہی ہوں مگر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم پبلک فیگر ہیں تو پبلک کی پراپرٹی ہیں۔ لوگ پبلک فگر شخصیت کو لو گ اپنی ذاتی جاگیر سمجھتے ہوئے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔اداکاری کی طرف آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں خود کو بطور گلوکارہ منوانا چاہتی ہوں۔
دل ٹوٹنے کی چیز ‘ٹوٹتا رہتا پھر جڑ جاتا ہے : آئمہ بیگ
Dec 15, 2022