موٹر سائیکل سواروں کی ناشتہ کی دکان پر فائرنگ ‘مالک جاں بحق‘2راہگیر زخمی 


لاہور(نمائندہ خصوصی) ساندہ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ناشتے کی دکان کا مالک جاں بحق جبکہ دو راہگیر زخمی ہو گئے۔ساندہ کے علاقے طارق بلڈنگ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے ناشتے کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں دکان کا مالک موقع پر جاں بحق اور دو راہگیر شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔جاں بحق شخص کی شناخت طلعت اور زخمیوں میں قادر اور عنصر شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال اور مقتول کی نعش پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلووں پر تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن