حکومت بزرگوں سے دعائیں لے

Dec 15, 2022


مکرمی : ظلم نہیں کرنا چاہئے کیونکہ مظلوم کی بدعا فورا اللہ تعالی کے دربار میں پہنچتی اور فوری اثر ہوتا ہے. میری عمر 74 سال ہے۔ میں نے 1958 سے آج تک اتنی گرانی کا دور نہیں دیکھا ۔اگرچہ غربت کے ساتھ مہنگائی کا زمانہ 1973 میں پیپلز پارٹی دور سے شروع ہوا اور پھر کسی نہ کسی صورت میں موجود رہا مگر جس تیزی سے پی ٹی آئی کے سابق دور میں اشیائے ضرورت کی قیمتیں بڑھی اس نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران مہنگائی نے سر اٹھایا تھا۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ 1973 میں بھٹو صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ٹیکس لگانا ضروری ہو گیا ہے اس سے مہنگائی ہوگی مگر پاک بھارت جنگ نے ملک کی معشیت پر برا اثر کیا ہے۔ اشیاءصرف کی قیمتوں میں بڑھ جانا ایک فطری بات ہے حکومت آئندہ عوام کا خیال رکھے گی۔مہنگائی کے ساتھ عوام انصاف سے محروم ہو گئی کیوں حکومت غریب عوام کے لئے سرکاری وکیل مقرر نہیں کر سکتی ۔ شہری مقدمہ لڑنے اور انصاف کے لئے کہاں جائیں۔ موجودہ حکومت کو بذرگوں کی بدعاﺅں سے خبر دار رہنا چاہیے ورنہ عوام آپ کو بھی یعنی مسلم لیگ ن کو بھی معاف نہیں کرے گی۔
(شاہ تمروز ، ایبٹ آباد)

مزیدخبریں