پھپھڑیل بنیادی ہیلتھ سنٹر میںتین ماہ سے ڈاکٹرکی سیٹ خالی 


مری (نامہ نگار خصوصی)یو سی مسیاڑی کے گاﺅں پھپھڑیل بنیادی ہیلتھ سنٹر میں گزشتہ تین ماہ سے ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے علاقہ کے عوام نے محکمہءصحت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بی ایچ یو میں ڈاکٹر تعینات کیا جائے تفصیلات کے مطابق گاﺅں پھپھڑیل جو ہزاروں نفوس کی آبادی پر مشتمل ہے یہاں صحت کی بنیادی سہولیت کے لئے مہیا کی گئی مری کے دور افتادہ علاقے پہلے صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں جبکہ مذکورہ بنیادی سنٹر جو ایک ڈاکٹر سمیت ایک محدود عملہ پر مشتمل ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ تین ماہ سے یہاں ڈاکٹر ہی نہیں ہے علاقہ کے عوام نے ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ متعلقہ حکام کی انتہا درجہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے کہ علاقہ کے بزرگ خواتین اور بچے بی ایچ یو میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن