لوگوں کے دکھوں کا مداواکرنا اولین ترجیح ہے، سید زلفی بخاری 


ڈھرنال(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 اٹک سید زلفی بخاری نے کہا کہ عوام کی محرومیوں کے ازالہ ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تعلیمی شعبہ کی بہتری کیلئے 20کروڑ روپے سے زائد کے ٹینڈر منظور ہو چکے ہیں لوگوں کے دکھوں کا مداواکرنا اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یونین کونسل جنگل کے ناظم راجہ عابد کے چچا مرحوم راجہ فرید کے انتقال پر تعزیت کے بعد نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مورت گاں میں راجہ ایوب کی رہائش گاہ پر جا کر راجہ عابد اور راجہ ایوب سے دلی تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کیلئے دعائے مغفرت کی اور ان کی علاقے کیلئے خدمات کو سراہا اس موقع پر سابق چیئرمین بیت المال اٹک ملک ارشد اعوان قطبال بھی موجود تھے سید زلفی بخاری نے کہا کہ مجھے اس علاقے کی محرومیوں اور مسائل کا بخوبی علم ہے اسلام آباد کے نزدیک ترین ہونے کے باوجود اس علاقے کو پسماندہ رکھا گیا ہے تعلیمی صحت اور لوگوں کا معیار زندگی بلندکرنا میری ترجیح ہے حلقہ این اے 50سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوں گا نتائج جو بھی ہوں لوگوں کی خدمت کے مشن کو جاری رکھوں گا انھوں نے کہا کہ فتح جنگ تحصیل کے تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے بیس کروڑ روپے سے زائد کے ٹینڈر بھی جاری ہو چکے ہیں دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے ہم نے لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کرنی ہے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے حلقے کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بھر پور جدوجہد جاری رکھوں گا ۔

ای پیپر دی نیشن