بوچھال کلاں(© نامہ نگار)قصبہ سرکال مائر تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں تین بھینسیں اور تین گائے چوری کرلی گئیں جبکہ چند روز قبل اسی گھر سے چھ عدد بکریاں بھی چوری کرلی گئیں تھیں جس کی رپورٹ تھانہ ڈوہمن میں درج ہے مگر پولیس سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ اہل سرکال ایک جلوس کی شکل میں وائس چیئرمین شکایت سیل سید نجم السلام ہاشمی کے دفتر پہنچ گئے جہاں سے نجم السلام ہاشمی انہیں لیکر چیئرمین ملک حفیظ انجم کے ہمراہ ڈی پی او چکوال کامران نواز پنجوتھا کہ دفتر پہنچے اور انہیں صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈی پی او کامران نواز پنجوتھانے ایک ہفتے کے اندر چوروںکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا اور انہوں نے کہا کہ خود تھانہ ڈوہمن میں ایک دن جا کر بیٹھوں گا۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن کو واضع احکامات جاری کیے کہ مویشیوں کی چوری برآمد کی جائے۔
تین بھینسیں اور تین گائے چوری،پولیس سراغ لگانے میں ناکام
Dec 15, 2022