پنڈی گھیب ( نا مہ نگار ) ملہووالی میں الخدمت مرکز کے مقام پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک ریاض الدین اعوان کی زیر قیادت 23 واں سالانہ فری آئی کیمپ عوامی صحت میلہ کی شکل اختیار کر گیا، سینکڑوں افراد نے اپنی آنکھوں کا معائنہ کرا کے ادویات اور عینکیں حاصل کی جبکہ موتیا کا شکار 120 سے زائد افراد کے آپریشن کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ،ملک ریاض الدین اعوان آف ملہووالی نے خدمت خلق کی اس تحریک کو ہی اپنی سیاست اور عبادت کا درجہ دے کر اسے حقوق العباد قرار دیا ہے ، سالانہ فری آئی کیمپ پروفیسر ڈاکٹر صابزادہ ساجد محمود نظامی سجادہ نشین مکھڈ شریف پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی، ڈاکٹر ملک ظہیر الدین محمود ظہیر کے پلیٹ فارم پر کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، ملک ریاض الدین اعوان نے کہا کہ آنکھیں قدرت کا بہت بڑا انعام ہیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالی کی اس دی گئی نعمت کی بھرپور حفاظت کر کے اسے بیماریوں سے محفوظ رکھیں، بزرگ عالم دین مولانا محمد عبدالمالک علوی نوجوان عالم دین مولانا قاری محمد ادریس ضیا معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر صداقت علی معروف سماجی شخصیت شیخ لیاقت علی منیجر الہی فانڈیشن اور خواجہ فہیم احمد نے بھی خطاب کیا معزز مہمانوں کی آمد پر ملک ریاض الدین اعوان آف ملہووالی حاجی ملک محمد اشرف جاوید حاجی ملک صفی الدین ملک سمیع اللہ اعوان ملک عابد اعوان ملک نوید اشرف ملک عمران اسلم ملک حاجی نصیر احمد ملک عبد الجبار اعوان نے دیگر دوستوں کے ہمراہ بھرپور استقبال کیا۔