سنجوال کینٹ (نامہ نگار )اٹک میں غیر قانونی رکشہ اڈوں کی بھرمار ڈرائیوروں کی من مانیاں جس جگہ چاہیں اڈا بنا لیتے ہیں ٹریفک پولیس کا عملہ ناکام اٹک شہر نیو سبزی بازار صرافہ بازار کمیٹی چوک گیدڑ چوک،کے قریب رکشہ ڈرائیوروں نے غیرقانونی اڈے قائم کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی اور ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ہے نیو سبزی بازار اور صرافہ بازار میں رکشہ ڈرائیور سڑک پر رکشہ کھڑا کر کے سواریاں بیٹھاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے شہریوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی اواٹک قائمقام ڈی ایس پی ٹریفک سے اپیل کی ہے کہ صرافہ بازار اور سبزی بازار میں ح9بجے سے شام 6بجے تک ٹریفک کا عملہ تعینات کیا جائے ۔
اٹک میں غیر قانونی رکشہ اڈوں کی بھرمار، ڈرائیوروں کی من مانیاں
Dec 15, 2022