مٹھےال(نامہ نگار)تحصیل جنڈ میں گندم ،مونگ پھلی ،چنا،سرسوں کی فصلیں کاشت کی جاتی ہیں جنڈ کی مونگ پھلی کافی مشہور ہے سردےوں کے موسم میں یہاں سے لوگ صوبہ کے پی کے اور دوسرے صوبوں میں بھی مونگ پھلی کھانے کیلئے لیکر جاتے ہیں رےتلی زمین کی وجہ سے یہاں کی مونگ پھلی کے کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے ۔سردیوں کے موسم میں بچے ،بوڑھے ،نوجوان بڑے شوق سے مونگ پھلی کھاتے ہیں لیکن اس دفعہ تحصیل جنڈ میں مونگ پھلی کی فصل پہلے سے کم ہوئی ہے اوررےٹ بھی کافی زےادہ ہے مہنگائی بےروزگاری عام ہے جس وجہ سے غرےب عوام کیلئے سردےوں کی سوغات مونگ پھلی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔
مہنگائی کے باعث سردےوں کی سوغات مونگ پھلی عوام کی پہنچ سے دور
Dec 15, 2022