وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت

Dec 15, 2022 | 11:26

سلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے وزیر داخلہ نے حوالدار محمد امیراور ایک عام شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا ہے اور خیبر پختونخواہ میں امن وامان کی صورتحال پرصوبائی حکومت سے تشویش کااظہارکیا ہے وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کرینگے۔ انکے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گرد کاروائیوں کا قلعہ قمہ کرنے نے بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستانی قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انکی جرات کو سلام

مزیدخبریں