نیوزی لینڈ دورۂ پاکستان کیلئے تیار، ٹم ساؤتھی کی قیادت میں 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس کیلئے ٹم ساؤتھی کو کپتان مقرر کردیا گیا۔ کیویز کے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے دورۂ پاکستان کیلئے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ سابق کپتان کین ولیمسن اب صرف ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس کی قیادت کریں گے۔کیوی کرکٹ بورڈ نے ٹم ساؤتھی کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ اسکواڈ میں ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری اور وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کانوے شامل ہیں۔ لیگ اسپنر ایش سوڈھی 4سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ٹیسٹ اسکواڈ میں ٹام لیتھم، ہنری نکولز، ڈیرل مچل، گلین فلپس، اعجاز پٹیل، نیل ویگنر، بلیئر ٹکنر، ول ینگ اور کین ولیمسن شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 2 پانچ روزہ ٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز 7 جنوری تک ختم کردیں گی جس کے بعد ون ڈے سیریز بھی ہوگی۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان اپنا پہلا ون ڈے میچ 10 جنوری کو، دوسرا 12 جبکہ تیسرا 14 جنوری کو کھیلے گا۔ قومی ٹیم کی قیادت کپتان بابر اعظم جبکہ کیوی ٹیم کی کین ولیمسن کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن