ڈالرز نے وفاقی حکومت کو غلام بنا دیا، ہمارے اوپر بیٹھے غلام ڈرتے ہیں :عمران خان

Dec 15, 2022 | 15:52

ویب ڈیسک

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسان اپنی غلطیوں کا خود جائزہ لے، کوئی انسان اچانک اوپر نہیں جاتا بلکہ جب انسان ہار مان لے، تو شکست کھا جاتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈالرز نے وفاقی حکومت کو غلام بنا دیا، ہمارے اوپر بیٹھے غلام ڈرتے ہیں جبکہ میں آج تک کسی کے آگے جھکا نہیں۔ آزاد انسان ہوں۔چیئرمین تحریکِ انصاف نے کہا کہ میں کسی کی غلامی تسلیم نہیں کرتا۔ خواہش ہے کہ میری قوم بھی آزادی حاصل کرے۔  اپنی غلطیوں کا خود جائزہ لینا ہوگا۔ کوئی انسان اچانک اوپر نہیں جاتا،ہار ماننے پر ہی ہار ہوجاتی ہے۔ آزاد ذہنوں کے فیصلے آزاد ہوتے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد ذہن اونچی پرواز کرتے ہیں جبکہ غلام کبھی اونچائی کی طرف نہیں جاتے۔ ہم نے کسی اور کی جنگ میں شریک ہو کر اپنے 80 ہزار لوگوں کو قربان کیا۔ حکمرانوں نے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا جبکہ چوروں کی عزت نہیں ہوتی۔عمران خان نے کہا کہ حکمران اربوں کے گھروں میں رہتے ہیں اور باہر جا کر ملک کیلئے پیسے مانگتے ہیں۔ قوموں نے آزادی کیلئے قربانیاں دیں۔ تباہی آسان راستہ لگتی ہے، یہ لوگ محنت نہیں کریں گے بلکہ ملک چلانے کیلئے امداد لے لیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ تباہی کا راستہ ہے۔ کوئی بھی قوم مشکلوں سے نکل کر قوم بنتی ہے۔ ہمیں ایسا پاکستان بنانا ہے جو پیروں پر کھڑا ہوسکے۔ آزادی اور خوشحالی انصاف پر منحصر ہے۔ طاقت کی حکمرانی جانوروں کے معاشروں میں ہوتی ہے۔

مزیدخبریں